گارڈ ولی خان بچی بچی کے شور کرنے پر موقع سے فرار ، پولیس کی فوری کارروائی ، ملزم گرفتار
گلاب دیوی ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ پر موقف اپناتے ہوئے چلڈر ن ہسپتال پر الزام دھر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ نے 10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش نصیر آباد پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 10سالہ بچی چیک اپ کے لئے ہسپتال آئی گارڈ ورغلا کر کمرے میں لے گیا، کمرے میں گارڈ ولی خان نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آدھے گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔گلاب دیوی ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ پر موقف اپناتے ہوئے چلڈر ن ہسپتال پر الزام دھر دیا ، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا واقع چلڈرن ہسپتال میں پیش آیا۔پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں واقعہ گلاب دیوی ہسپتال کا بتایا گیا،پولیس نے ایف آئی آر میں ہسپتال کا نام لکھنے کی بجائے بیٹ کا نام گلاب دیوی لکھا۔گلاب دیوی ہسپتال ایک ذمہ دار ادارہ ھے اور سیکورٹی کے تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کرتا ھے