لاہور(کرائم رپورٹر)گلاب دیوی ہسپتال میں طلبہ نے سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑائی کا واقعہ غلط پارکنگ کے باعث پیش آیا،گارڈ کے چہرے اور گردن پر گہری چوٹیں آئیں،طلبہ واقعہ کے بعد فرار ہو گئے۔ہسپتال انتظامیہ نے موقع پر پولیس طلب کر لی۔ گارڈز نے ایم ایس آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سکیورٹی آلات کا مطالبہ کیا۔