لاہور(کرائم رپورٹر )گلاب دیوی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور مریض کے لواحقین کے درمیان جھگڑے کے کیس میں پیشرفت ،نصیر آباد پولیس نے جھگڑے میں ملوث 2 خواتین کو حراست میں لے لیا۔دونوں خواتین کو عدالت پیش کر دیا گیا۔واقعہ گزشتہ رات امیر الدین وارڈ میں پیش آیا تھا۔لیڈی ڈاکٹر زہرہ نے علاج میں دشواری سے بچنے کیلئے خواتین کو وارڈ سے باہر جانے کا کہا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں نظم و ضبط اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے بروقت کارروائی کی۔