گونگی بہری 10سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش،ملزم فرار

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)نواحی موضع نہال مہارکی آبادی خیرپورہ میں مطلقہ کی دس سالہ گونگی بہری بیٹی "س۔پ"5بجے شام مقامی مسجدمیں لگے فلٹرپلانٹ سے گھرکیلئے پانی بھرنے گئی، جہاں موجودامام مسجدنے اسے اکیلااورمعذورپاکرقابوکرلیا،نازیباحرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی، بچی کی نانی اسے ڈھونڈتی ہوئی مسجدپہنچی توملزم اسے چھوڑکرفرارہوگیا،نانی نے قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دیدی