ملزم عثمان سات سالہ بچی کو ورغلا کر اپنے دفترلے گیا ،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)نادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم سکیورٹی گارڈ عثمان کوگرفتارکرلیا ۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق بچی گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی تھی تو ملزم عثمان نے بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے دفتر میں لے جا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم عثمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ۔