دوہرے قتل کا مفرور اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شیراکوٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کا مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کا مفرور اشتہاری ملزم حنیف کو گرفتار کر لیاسرگودھا میں معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے ملزم نے فائرنگ کر کے تقی عباس اور معفور کا قتل کیا تھامفرور اشتہاری ملزم حنیف نے 2005 میں دوہرے قتل کی واردات کی اور فرار ہو گیا تھاشیراکوٹ پولیس نے انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے حنیف کو گرفتار کیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او شیراکوٹ ملک خالد محمود اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا ہے کہ ایسے خطرناک مفرور اشتہاریوں کا ٹھکانہ جیل ہے،