دلجیت دوسانجھ کا بھارتی حکومت پر طنز، ’’فلم پر پابندی مگر ایشیا کپ جاری‘‘

دلجیت دوسانجھ کا بھارتی حکومت پر طنز، ’’فلم پر پابندی مگر ایشیا کپ جاری‘‘

ملائیشیا میں کنسرٹ کے دوران پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم سردار جی 3 پر بھارت میں لگنے والی پابندی کو غیر منطقی قرار دیا اور بھارتی میڈیا پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فلم فروری میں شوٹ ہوئی تھی جبکہ پہلگام واقعہ اپریل میں پیش آیا، اس کے باوجود فلم پر پابندی لگا دی گئی۔ دلجیت نے طنزیہ انداز میں کہا:"میری فلم پر تو پابندی لگ گئی لیکن ایشیا کپ تو اب بھی جاری ہے۔ کرکٹ میچز تو اس وقت بھی کھیلے جا رہے تھے۔"
بھارتی میڈیا پر تنقید
کنسرٹ کے دوران جب ایک مداح نے بھارتی پرچم لہرایا تو دلجیت نے احترام کے ساتھ کہا:"یہ میرے ملک کا پرچم ہے، اس کے لیے میرا احترام ہمیشہ قائم رہے گا۔"لیکن ساتھ ہی انہوں نے بھارتی میڈیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا انہیں "غدار وطن" قرار دینے پر تلا ہوا تھا، حالانکہ:"پنجابی اور سکھ کبھی اپنے ملک کے خلاف نہیں جا سکتے۔"
پس منظر
پہلگام واقعہ کے بعد فلم فیڈریشن آف انڈیا نے سردار جی 3 پر پابندی اور دلجیت دوسانجھ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکی، تاہم عالمی سطح پر اس نے زبردست کامیابی حاصل کی۔دلجیت کا مؤقف ہے کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ تمام معاملات میں ایک ہی پیمانہ استعمال کیا جائے، ورنہ یہ دوہرا معیار ہے۔