پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے ممکنہ نئے پراجیکٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کی تصدیق کرتی ہے۔
دونوں ستاروں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک جیسے مناظر شیئر کیے، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ کسی مشترکہ پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جو یا تو کوئی فلم ہو سکتی ہے یا پھر کوئی گانا۔ہانیہ عامر، جو اپنے ڈرامے کبھی میں کبھی تم میں "شرجینا" کے کردار کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی مقبول ہو چکی ہیں، حال ہی میں دلجیت دوسانجھ کے دلومیناتی کنسرٹ میں خصوصی طور پر مدعو کی گئی تھیں۔ اس موقع پر ان دونوں کی اسٹیج پر موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس کے بعد بھارتی میڈیا میں ان کے ایک ساتھ کام کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔مداح اس ممکنہ اشتراک کو لے کر خاصے پُرجوش ہیں اور اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ ہانیہ اور دلجیت کسی فلم یا گانے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ خاص طور پر پاکستانی اور بھارتی شائقین کبھی میں کبھی تم کی شرجینا اور جٹ اینڈ جولیٹ کے فتح سنگھ کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بےتاب نظر آ رہے ہیں۔