چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیر؛ وزیراعظم اور صدر کو نوٹس جاری

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیر؛ وزیراعظم اور صدر کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قائد حزب اختلاف کی درخواست پر وفاقی حکومت، وزیراعظم، اور صدر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے پٹیشنرز کی درخواست پر سماعت کی، جس میں کہا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان اپنی مدت ختم ہونے کے باوجود اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں، اور ان کی نئی تعیناتی کا عمل ابھی تک شروع نہیں کیا گیا۔جسٹس محمد اعظم خان نے وفاقی حکومت، وزیرِ اعظم کو پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے اور صدر پاکستان کو سیکریٹری کے ذریعے نوٹس جاری کیے۔

اس کے علاوہ، چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کو بھی پری ایڈمشن نوٹس جاری کیے گئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کا پراسس شروع کیا گیا ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل ابھی تک نہیں کی گئی۔عدالت نے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔