ویب ڈیسک: اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری، مزید 30 فلسطینی شہید، 270 بچے شامل
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کا سلسلہ مسلسل آٹھویں روز بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ مغربی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں جبالیہ کے علاقے میں فلسطینیوں کو خالی کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد ہزاروں فلسطینی دوبارہ بے گھر ہوگئے۔
سیو دی چلڈرن کے مطابق، ایک ہفتے میں 270 بچے شہید ہوچکے ہیں اور کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں بھی نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔