دبئی حکومت نے فری زون کمپنیوں کو پورے ملک میں کاروبار کی اجازت دے دی

دبئی حکومت نے فری زون کمپنیوں کو پورے ملک میں کاروبار کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک: دبئی حکومت کا فری زون کمپنیوں کو پورے ملک میں کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ

دبئی حکومت نے فری زون میں قائم کمپنیوں کو پورے ملک میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے کاروباری رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں اور یہ کمپنیاں اب آزادی کے ساتھ یو اے ای کے دیگر علاقوں میں بھی کاروبار کر سکیں گی۔حالیہ اعلان کے مطابق، فری زون کا لائسنس رکھنے والی کمپنیاں دبئی ڈپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورزم سے لائسنس یا پرمٹ حاصل کرکے فری زون کے باہر بھی کام کر سکیں گی۔ پہلے فری زون کمپنیاں صرف اپنے مخصوص زون یا یو اے ای سے باہر کام کرنے کی مجاز تھیں۔دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد کے اس فیصلے کو مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔

 قانونی ماہر کمال جبار نے کہا کہ فری زون کمپنیاں پہلے صرف اپنے مخصوص علاقے میں محدود تھیں، لیکن اب وہ پورے ملک میں اپنے کلائنٹس کے ساتھ کام کر سکتی ہیں، جو کہ ایک بڑی کاروباری پیش رفت ہے۔دبئی کے باہر کاروبار کرنے کے خواہشمند اداروں کو مقامی انتظامیہ سے ایک سال کے لیے لائسنس اور پرمٹ حاصل کرنا ہوگا، جس کی بعد میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی حکومت کے اس فیصلے سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے دبئی کو ہیڈکوارٹرز قائم کرنے کی جگہ کے طور پر مزید پرکشش بنایا جا سکتا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔