شہر میں ٹریفک حادثات اور مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

شہر میں ٹریفک حادثات اور مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

شہرمیں مختلف واقعات اور ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بادامی باغ میں ایک ٹریفک حادثے میں 25 سالہ اسماعیل جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مزنگ میں ٹریفک حادثے میں 40 سالہ اعجاز اور گڑھی شاہو پل کے قریب 22 سالہ سوڈانی باشندہ بھی جاں بحق ہوئے۔ صدر گول چکر کے قریب 45 سالہ نامعلوم شخص سڑک کنارے مردہ حالت میں ملا۔ اس کے علاوہ، بھاٹی گیٹ اور ٹیکسالی چوک کے قریب 60 سالہ شخص حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔