لاہور میں مختلف حادثات و واقعات، 5 افراد جاں بحق

 لاہور میں مختلف حادثات و واقعات، 5 افراد جاں بحق

لاہور شہر میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور دیگر افسوسناک واقعات میں پانچ افراد جاں کی بازی ہار گئے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ، کرول گھاٹی کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے 30 سالہ راہگیر کو کچل دیا۔ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے قریب ایک اور حادثے میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔سبزہ زار کے علاقے میں شاہ فرید قبرستان سے 28 سالہ نوجوان باقر کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔شیرا کوٹ بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جبکہ اچھرہ فیروز پور روڈ شمع اسٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم بزرگ فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس نے تمام لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ تمام واقعات کی تفتیش جاری ہے۔