لاہور میں ٹریفک حادثات اور مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق

لاہور میں ٹریفک حادثات اور مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: لاہور میں ٹریفک حادثات اور مختلف واقعات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 ایدھی ترجمان کے مطابق، ہنجر وال میں ایک ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ داتا دربار گیٹ نمبر 5 کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کے کنارے مردہ حالت میں ملا۔شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں 30 سالہ نامعلوم نشے سے عادی شخص کی لاش ملی۔ اچھرہ میں ایک 45 سالہ شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا اور دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ چونگی امر سدھو کے علاقے میں 30 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔نوازشریف انٹرچینج کے قریب سے بھی 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔