پانچ گھروں اورتین ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ،آبادی نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا
ناران (آئی این پی )ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشیئر گھروں اور ہوٹلز پر آگرا۔تفصیل کے مطابق آبادی نہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گلیشیئر گرنے سے 2 ٹربائن متاثر ہوئیں جب کہ 5 گھروں اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ ناران روڈ گذشتہ 4 ماہ سے بند ہے۔