ماسکو (آئی این پی )سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آگرا جو زہرہ (Venus) کی جانب سفر طے کر رہا تھا تاہم وہاں پہنچنے میں ناکام رہا۔رپورٹ کے مطابق کوسموس 482 نامی یہ خلائی جہاز نصف صدی قبل لانچنگ ناکام ہونے کے باعث زمین کے مدار میں پھنس گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے خلائی ادارے اور یورپی یونین کے خلائی نگرانی اور ٹریکنگ سسٹم نے اس کے گرنے کی تصدیق کی۔ روسی حکام نے بتایا کہ خلائی جہاز بھارتی سمندرکے اوپر گرا۔