ناران (آئی این پی ) ناران میں گلیشیئر بیٹھ گیا، حادثے میں بچے سمیت 3 سیاح جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ سوہنی آبشار کے مقام پر پیش آیا۔خیبر پختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں گلیشیئر کی زد میں آ کر 3 سیاح دب کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق دب جانے والے سیاحوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جو مغلپورہ لاہور کے رہائشی ہیں