لاہور (آئی این پی )لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ٹرین کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی جب اچانک آگ کی لگی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین ابھی تک نہیں کیا جا سکا، تاہم عملہ اس پر قابو پانے میں مصروف ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔