کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے شیرشاہ میں رہائشی عمارت کے اندر قائم آئل ڈپو میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور ایک واٹر بازر موقع پر پہنچے اور آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر بھرپور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق گلی میں بہنے والے آئل کے باعث آگ تیزی سے پھیلی، جس میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ عمارت میں موم بتی کا کارخانہ بھی موجود تھا جب کہ گیس لائن سے اخراج کے باعث شعلوں کی شدت میں اضافہ ہوا۔