لاہور(آئی این پی )ملتان ڈویژن میں مبارک پور کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کے حادثے کی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق بوگی کی مینٹیننس نہ ہونے سے بوگی ہاٹ ایکسل ہوگئی۔ ہاٹ ایکسل ہونے سے پن ٹوٹ گئی جس سے بوگی کے نیچے سے پوری ٹرالی باہر نکل گئی۔ٹرین حادثے سے ریلوے کی 2 بوگیوں اور ٹریک کو بھی نقصان پہنچا تاہم ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈان ٹریک بند ہوگئے جس کے سبب متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔