لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی جلد مرکزی کیس پر سماعت کروانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان باری کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ہائیکورٹ نے جلسے کی اجازت کے مین کیس کو 4 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔