سموگ: 3 سالہ بچی کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست

لاہور (کرائم رپورٹر) تین سالہ بچی نے سموگ سے متعلق دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کردی ، امل سکھیرا کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا سموگ تدارک کے حوالے سے اقدامات کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، فریقین کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں، عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر رکھا ہے ، کیس دوبارہ سماعت کے لئے مقرر نہیں ہوا، معاملہ انتہائی اہم اور میڈیکل ایمرجنسی سے متعلق ہے ،معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔