عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

 اسلام آباد (آئی این پی)عدالت حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان،اپوزیسن لیڈر اور سینیٹ  میں قائد حزب اختلاف کی جانب سے توہین عدالت کا کیس دائرکاز لسٹ کے مطابق سماعت آج ہو گی ۔  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف دائر توہین عدالت کیس کی درخواستیں آج سماعت کے  لئے  مقرر کردی گئی  ۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی توہینِ عدالت درخواست بھی عدالت نے  سماعت کے  لئے  مقرر کردی ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس آج توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے۔