عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق اپیل دائر کر دی

اسلام آباد،لاہور(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پائو نڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کر دی جبکہ 9 مئی مقدمات میں  درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے بھی عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے