بانی پی ٹی آئی سے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد( آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی رہنماوں سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے اپنے دستخط سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی، پی ٹی آئی رہنماوں کو کئی گھنٹے انتظار کے باوجود  ملاقات نہیں کرائی گئی