اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل عدم موجودگی کی وجہ سے عید کے بعد تک ملتوی کردی۔اس دوران عدالت نے فاضل وکیل کااانتظار کرنے کی بجائے درخواست پر کارروائی مزیدآگے بڑھائے بغیر ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت سے پیش ہی نہ ہوئے۔ دو رکنی بینچ نے وکیل کی غدم موجودگی کے باعث سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔سماعت کے آغاز پر وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ سے آرہے ہیں،کیس آخرمیں رکھ لیں، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا کہ عید کے بعد یہ کیس رکھ لیتے ہیں،بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے چیف جسٹس اٹھ کر چلے گئے ۔