اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا اتھارٹی آج اس حوالے سے درخواست پر سماعت کرے گی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی، جس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔