اسلام آباد (آئی این پی)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونیکا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرا رکھی ہے