بجلی ایک روپیہ69پیسے یونٹ سستی ہونے کا امکان‘ 28اگست کو فیصلہ ہوگا

 اسلام آباد(آئی این پی )اچی سمیت ملک بھر  کیلئے  ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا  امکان ہے۔  ذرائع  کے مطابق  بجلی ایک روپے69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے  کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  میں دائر کی گئی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرادی ہے، جس کی 28 اگست کو عوامی سماعت ہوگی۔