ایران کی جوہری تنصیبات امریکی حملے میں شدید متاثر، بحالی میں کئی سال لگیں گے: سی آئی اے

ایران کی جوہری تنصیبات امریکی حملے میں شدید متاثر، بحالی میں کئی سال لگیں گے: سی آئی اے

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے (CIA) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کی متعدد جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جنہیں مکمل طور پر بحال کرنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر سی آئی اے کے مطابق:

تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی اہم جوہری تنصیبات اب تقریباً ناکارہ ہو چکی ہیں۔یہ حملے ان مخصوص مقامات پر کیے گئے جہاں یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری تھا۔جان ریٹکلف نے زور دیا کہ یہ حملے نہ صرف اہداف پر مکمل فوکس کے ساتھ کیے گئے بلکہ ان کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو طویل عرصے کے لیے مفلوج کرنا تھا۔
میڈیا رپورٹس کی تردید:
جان ریٹکلف کے اس بیان نے ان امریکی میڈیا اداروں کی رپورٹس کو غلط ثابت کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے محض عارضی اثرات کے حامل تھے اور ان کا پایہ تکمیل تک پہنچنا ممکن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِعمل:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ:"جو میڈیا ادارے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام محفوظ ہے، وہ ذہنی بیمار ہیں۔ یہ سب کچرا میڈیا ہے۔"صدر ٹرمپ کے اس بیان نے امریکہ میں جاری میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشیدگی کو مزید ہوا دی ہے۔