ایران کی جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ قوت سے دوبارہ فعال کی جا رہی ہیں: ایٹمی توانائی ایجنسی

ایران کی جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ قوت سے دوبارہ فعال کی جا رہی ہیں: ایٹمی توانائی ایجنسی

تہران: ایرانی جوہری توانائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کی تیزی سے تعمیر نو کی جا رہی ہے اور یہ تنصیبات بہت جلد پہلے سے کہیں زیادہ قوت سے دوبارہ کام شروع کریں گی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیل کی جنگ میں امریکا کی براہ راست شمولیت کے بعد ایران کی تین اہم نیوکلیئر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں ایٹمی تنصیبات پر کامیاب فضائی حملے کیے گئے۔صدر ٹرمپ کے مطابق فردو کی جوہری تنصیب کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، اور حملے میں شامل امریکی طیارے بحفاظت ایران کی فضائی حدود سے نکل کر واپس اپنے اڈوں پر پہنچ چکے ہیں۔ایرانی حکام کی جانب سے امریکی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم ایرانی جوہری ایجنسی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن کے حملے ہمارے ایٹمی پروگرام کو نہیں روک سکتے، بلکہ یہ ہمیں مزید مضبوط بنائیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بہت جلد ایران کی جوہری سرگرمیاں نئی رفتار اور قوت کے ساتھ دوبارہ بحال ہوں گی۔