اسلحہ کی نمودونمائش وہوائی فائرنگ ،23ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
شہریوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کیلئے سرگرم عمل:ایس پی ارسلان زاہد
لاہور(کرائم رپورٹر)شہرکواسلحہ سے پاک کرنے کیلئے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمودونمائش وہوائی فائرنگ کرنیوالے23ملزمان گرفتار کر لیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ملزمانسے20پستول،3رائفلیں، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد لی گئی ترجما ن ڈولفن کے مطابق ملزمان وقار،ذیشان،رجب،فیصل ودیگرکواسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کیحوالیکردیاگیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈشہریوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔