لاہور اسلحہ سے پاک ، ٹارگٹڈ کارروائیاں،8 گرفتار

 حیدر،افتخار فیاض اوردیگر کو اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمودو نمائش اورہوائی فائرنگ کرنے والے 8 ملزمان کوگرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے 6 پستول،2 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کیا گیاگرفتار ملزمان حیدر،افتخار فیاض اوردیگر کو اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیاڈولفن سکواڈ شہریوں کے زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ڈولفن سکواڈ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، شہر کا امن و امان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔