وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پٹرولیم قیمتوں اور سبسڈی اصلاحات پر اہم اجلاس‘چاروں صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوئے
فیول سپلائی برقرار رکھنے پر وفاقی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں:مراد علی شاہ‘پٹرولیم سپلائی مینجمنٹ خطے کے دیگر ممالک سے بہتر ہے:مزمل اسلم
عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا‘ریلیف اقدامات معاشی استحکام کو مدنظر رکھ کر دیئے جائیں گے:و فاقی وزیر خزانہ کی گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وزیر خزانہ کی زیر صدارت پیٹرولیم قیمتوں اور سبسڈی اصلاحات پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کی بھی شرکت ہوئی۔اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی صورتحال مستحکم قراردگیا اوراجلاس میں پیٹرولیم سبسڈی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی میکانزم متعارف کرانے پر غورگیاگیا۔اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں رابطے سے ٹارگٹڈ سبسڈی فریم ورک جلد تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے۔اجلاس میں ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور مؤثر سبسڈی نظام لانے کی تجویزدی گئی ، ٹارگٹڈ سبسڈی فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا، وفاق اور صوبوں میں رابطے سے ٹارگٹڈ سبسڈی فریم ورک جلد تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے کہا عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے۔اورنگزیب کا عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے پر زوردیا اوروزیر اعلیٰ سندھ نے بلا تعطل فیول سپلائی برقرار رکھنے پر وفاقی حکومت کی کوششوں کو سراہا، مزمل اسلم نے پیٹرولیم سپلائی مینجمنٹ کو خطے کے دیگر ممالک سے بہتر قرار دیا، فریقین کا پیٹرول کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور، حکومت کے پاس مالی گنجائش محدود، پیٹرولیم لیوی آمدن کا بڑا ذریعہ قراردیا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ریلیف اقدامات معاشی استحکام کو مدنظر رکھ کر دیے جائیں گے، موجودہ صورتحال کو اصلاحات کے موقع کے طور پر استعمال کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیٹا پر مبنی فیصلوں سے سبسڈی اور ٹیکس نظام بہتر بنایا جائے گا