یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک

 توپ خانے کے ٹھکانوں  اور رسد کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا
سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا:اتحادی افواج
صنعا‘ریاض(آئی این پی ) یمنی حکومت کی مسلح افواج   نے   کہا ہے کہ انہوں نے حوثیوں کے خلاف جاری آپریشن فجرِ الیمن کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کی عسکری صلاحیتوں کے خلاف 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں جن میں 239 حوثی کمانڈروں اور جنگجوں کو ہلاک یا زخمی کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق  مسلح افواج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی نے بیان میں بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران حوثیوں کے فیلڈ کمانڈ سینٹرز، قلعہ بندیوں، توپ خانے کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت و رسد کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے حوثیوں کے خلاف سرگرم اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے مملکت کے مشرقی صوبے کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی روک کر تباہ کردیا۔