فیروزوالہ میںریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے عبداللہ اور احمد سمیت ایک نامعلوم نوجوان کی لاش نکال لی
شیخوپورہ (یو این پی) فیروزوالہ میں 3 نوجوان دریا میں نہاتے ڈوب گئے ۔ریسکیو حکام نے تینوں کی نعشیں نکال لیں 2 نوجوانوں کی عبداللہ اور احمد کے ناموں سے شناخت 20سالہ شخص کی شناخت نہ ہوسکی ۔بتایا گیا ہے کہ فیروزوالہ کے قریب تین نوجوان دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی نعشیں دریا سے نکال لی ہیں جن میں سے دو نوجوانوں کی شناخت عبداللہ اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 20سالہ نوجوان کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی ۔