اٹک، برساتی نالے میں نہاتے 2 بچے ڈوب گئے،ایک لاش نکال لی گئی

اٹک(آئی این پی )اٹک کے علاقے فتح جنگ کے گائو ں پنڈ جنگل میں برساتی نالے میں نہاتے  ہوئے 2 بچے ڈوب گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 14 سال کے بچے کی لاش نالے سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ریسکیو حکام نے  بتایا ہے کہ ڈوبنے والے دوسرے بچے کی تلاش کے لئے آپریشن تا حال جاری ہے۔