نعیم،طاہر،نثار،حبیب اوراسلم تھانہ شاہدرہ کے حوالے،اسلحہ بھی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شہرمیں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری،بلیک پیپرڈالہ پرغیرقانونی اسلحہ کی نمائش کرنیوالے5ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔ترجمان موبائلز کے مطابق ناکہ نیوراوی پرچیکنگ کے دوران 2جدید آٹومیٹک رائفلیں،2پستول،کارتوس،گولیاں بر آمد کر لی گئی،ملزمان نعیم،طاہر،نثار،حبیب اوراسلم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ غیر لائسنس یافتہ اسلحہ اور نمائش کرنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔