سیاہ شیشوں والی گاڑی پر اسلحہ کی نمائش،3 گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام سکیورٹی کے حوالہ سے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی جاری ہیصوبائی دارالحکومت میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ناکہ ٹھوکر سیاہ شیشوں والی گاڑی پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق ناکہ پر چیکنگ کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 2 جدید آٹومیٹک رائفلیں، میگزینز اورگولیاں برآمد کی گئی ملزمان نے ایلیٹ فورس کے مشابہ یونیفارم پہن رکھا تھا۔ملزمان ارسلان،رحمان اورندیم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گااسلحہ کی نمائش و ترسیل کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔