فیصلے کا اطلاق یونیورسٹی میں موجود اور داخل ہونے والی ہر گاڑی پر ہوگا
اساتذہ، افسروں اور طلبا سمیت کوئی فرد بھی کالے شیشے استعمال نہیں کرے گا
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے سرکلر جاری کر دیا فیصلے کا اطلاق یونیورسٹی میں موجود اور داخل ہونے والی ہر گاڑی پر ہوگا،اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبا سمیت کوئی فرد بھی کالے شیشے استعمال نہیں کرے گا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے سربراہان، ملازمین،اساتذہ اور طلبا کو آگاہ کر دیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکلر کے بعد یونیورسٹی میں کوئی کالے شیشے ولی گاڑی دیکھی گئی تو قانونی کارروائی ہوگی۔