سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف شکنجہ تیار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی شہر بھر میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہے ناکہ ٹھوکر میں سیاہ شیشوں والی گاڑی پراسلحہ کی نمائش کرنیوالے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا ترجمان موبائلز کے مطابق ناکہ پر چیکنگ کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 3 جدید آٹو میٹک رائفلیں، میگزینز اورسینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں ملزمان حمزہ،پرویز،مصطفی اورشہباز کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گااسلحہ کی نمائش و ترسیل کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی