ڈرون سے منشیات کی سمگلنگ :ایک کلو ہیروئن پکڑی گئی

جیون سنگھ قبرستان سے رنگے ہاتھوں گرفتارملزمان نوید اوراعظم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج منہالہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر 2 منشیات فروشوں کو جیون سنگھ قبرستان کے قریب بذریعہ ڈرون منشیات کی سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم نوید اور اعظم سے1کلو ہیروئن، ڈرون، 2 بیٹریاں اور ریموٹ برآمد کیا گیا۔ملزمان نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔