851 پولیس مقابلے 401 جرائم پیشہ ہلاک

پنجاب میں87 شہری ڈاکوؤں کی گولیوں سے ہلاک، رواں سال  2016 افراد کو قتل کیا گیا،رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں پولیس مقابلوں اوراندھے قتلوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور سمیت پنجاب میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ وزیر اعلی کو ارسال کر دی۔ صوبہ بھر میں سی سی ڈی اور ضلعی پولیس کے مقابلوں کی رپورٹ بھجوائی گئی۔ذرائع رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت ضلعوں کی پولیس نے رواں سال میں ابتک 851 پولیس مقابلے کیے،ضلعی پولیس کے ساتھ پولیس مقابلوں میں 401 جرائم پیشہ افراد ہلاک ، 546 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔2ماہ کے دوران 286 پولیس مقابلوں میں سی سی ڈی کے ہاتھوں196 ملزمان ہلاک اور 139 زخمی ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں 87 شہری ڈاکوؤں کی گولیوں سے ہلاک ہو ئے۔رواں سال میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں 223 بلائنڈ مرڈر ہوئے جبکہ رواں سال کے دوران 2016 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کیا گیا۔