لاہور(آئی این پی) ملک کے چاروں صوبوں میں پاکستان ریلویز کی سیکڑوں ایکڑ قیمتی اراضی پر غیر قانونی قبضے اور لیز پر دینے کی مد میں ہونے والے 401 ارب روپے سے زائد مالیت کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق فراڈ میں ملوث ریلوے افسران اور نجی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع تو ہوئیں مگر مکمل نہ ہو سکیں جس پر فراڈ کے یہ کیس نیب کے حوالے کر دئیے گئے۔نیب نے وزارت ریلوے کی طرف سے موصول ہونے والے فراڈ کے ریکارڈ پر تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب کو کیس وزیر ریلوے حنیف عباسی کی منظوری ملنے کے بعد بھجوائے گئے۔قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز کی طرف سے باقاعدہ فراڈ کی تحقیقات کے لیے درخواست اور ریکارڈ ملنے کے بعد قومی احتساب بیورو نے تحقیقات شروع کر دی ہیں