عوام جرائم پیشہ عناصر بارے پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں: ایس پی ڈاکٹر غیور

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں جمعہ کے اجتماعات کے بعد مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا ترجمان پولیس کے مطابق صدر ڈویڑن کے تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کی مسجد میں پولیس افسران کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری جامعہ مسجد ہمدرد چونک قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں کی گئی کھلی کچہری میں پولیس کی جانب سے بھر پور تعاون اور درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کی یقینی دہانی کروائی گئی کھلی کچہری میں ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کییایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق عوام الناس مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گیعوام الناس جرائم پیشہ عناصر کے بارے پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں،کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے،انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،