ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا:سٹیٹ بینک

کراچی (آئی این پی  ) سٹیٹ بینک آف  پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کی  ڈجیٹل ادائیگیوں میں  مالی سال 25 کی تیسری سہ ماہی کے دوران  اضافے کا رجحان جاری رہا، اور ٹرانزیکشنز  کے حجم اور مالیت میں خاصا اضافہ دیکھا گیا۔ ریٹیل ادائیگی کا حجم 12 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2,408 ملین ٹرانزیکشنز تک پہنچ گیا، جبکہ  ٹرانزیکشنوں کی مجموعی مالیت 8 فیصد نمو کے ساتھ 164 ٹریلین پاکستانی  روپے تک پہنچ گئی۔  مجموعی  ریٹیل ٹرانزیکشنز میں  ڈجیٹل ذرائع سے ٹرانزیکشنز کا حصہ 89 فیصد رہا۔ سٹیٹ بینک پاکستان نے مالی سال 25 کی تیسری سہ ماہی کے لیے  ادائیگی کے نظام کا جائزہ جاری کر دیا  ، جس میں نظامِ ادائیگی کے خلاصے کے ساتھ  ملک میں ڈجیٹل ادائیگیوں کے منظرنامے میں قابل ذکر تبدیلیوں  کو پیش کیا گیا ہے