سٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا

کسی بھی اکاؤنٹ پرپابندی صرف قانونی تقاضے پورے ہونے اورمجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی لگائی جا سکتی ہے:بینکوں کو ہدایات جاری
 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی جواز،مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بنک اکاونٹس سے متعلقہ مقدمے میں عمل درآمد رپورٹ جمع کروا دی
اسلام آباد (آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بنک اکاونٹس سے متعلقہ مقدمے میں عمل درآمد رپورٹ جمع کروا دی ہے اور بتایاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی جواز،مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا۔ہدایت نامے میں بینکوں کو واضح کیا گیا ہے  کسی بھی اکاؤنٹ پرپابندی صرف قانونی تقاضے پورے ہونے اورمجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی لگائی جا سکتی ہے،اسکے علاوہ بینکوں کو غیرارادی اور احتیاطی پابندیوں سے بھی اکاؤنٹ ہولڈرز کو نقصان نہ پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔