شفافیت اور ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا، صارفین کو سہولت اور انعامات بھی ملیں گے،ادائیگیوں سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
لاہور(آئی این پی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سیکٹر میں صارفین کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق انعامی سکیم کے تحت صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر بذریعہ کیو آر کوڈ سہولت اور انعامات بھی ملیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ بذریعہ کیو آر کوڈ ادائیگیوں سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شفافیت اور ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔