پاکستان اور یو اے ای میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم

 ابوظہبی(آئی این پی )پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے کہا شیخ عبداللہ بن زاید کے ساتھ ویزا سے استثنی کے معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، برادرانہ تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عکاس ہیں۔انہوں نے اس پیشرفت کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے سفارتی، تجارتی اور اقتصادی روابط کا مظہر قرار دیا۔