جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت اس اصول کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے محکمہ خارجہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا جنوبی سوڈان کے باشندوں کی امریکا آمد روکنے کے لیے اب نئے ویزے بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔